ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کے ایم ایف ملک پروڈیوسرس بینک قائم کرے، ریاستی حکومت 100کروڑ روپئے سرمایہ کاری کیلئے تیار:بسواراج بومئی

کے ایم ایف ملک پروڈیوسرس بینک قائم کرے، ریاستی حکومت 100کروڑ روپئے سرمایہ کاری کیلئے تیار:بسواراج بومئی

Fri, 01 Oct 2021 14:23:22    S.O. News Service

بنگلورو،یکم اکتوبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی نے بتا یا کہ ریاست میں ملک پروڈیوسرس بینک کا آغاز کیا جا ئے تو ریاستی حکومت100کروڑ روپئے کا سرمایہ لگائے گی۔ کرناٹک ملک فیڈریشن(کے ایم ایف) کی جانب سے یہاں پیلس گراؤنڈ میں منعقد تقریب میں ریاست کے مختلف فیڈریشنوں کی جا نب سے تعمیر کئے دودھ پاؤڈر یونٹ، فیڈریشن یونٹ، ریسرچ سنٹر سمیت10 سے زیادہ اسکیموں کا افتتاح کر تے ہو ئے بومئی نے اس خیال کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر بینک کا آغاز کیا گیا تو اس میں ملک پروڈیو سرس کی باہری سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزادانہ طور پر کو آپریٹیو بینک کے قیام کے سلسلہ میں اگلے انتظا میہ بورڈ اجلاس میں فیصلہ کر کے عمل کیا جائے تاکہ مناسب طریقہ سے سرمایہ کاری کی جائے اور منافع حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک پروڈیوسرس اور فیڈریشن پر یقین رکھتی ہے اسلئے سرمایہ کاری کے لئے راضی ہے۔ انہوں نے صلاح دی کہ کے ایم ایف مارکیٹ میں توسیع کو اہمیت دے، فی الوقت ریاست میں دودھ کی پیداوار92لاکھ لیٹر ہے اور اگلے مئی۔جون کے آخر تک100لاکھ لیٹر دودھ پیدا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گائے جب دودھ دینا بند کر دے اسکے بعد بھی اسکی حفاظت ضروری ہے، سرکاری سطح پر گؤ کشی پر پابندی عائد ہے جس کے تحت تمام اطلاع میں گؤ شالہ تعمیر کرنے گرانٹ جاری کیا جا رہا ہے اور ان گؤ شالہ میں گائے کو غذا،علاج کی ذمہ داری کے ایم ایف کی ہے۔ بومئی نے کہا کہ کے ایم ایف ادارہ کو ملک بھر میں پہلا مقام دلایاجائے اورنئی ٹکنالوجی کے ذریعہ دودھ کی مصنوعات میں اضافہ کر کے مارکیٹ میں مصنوعات کو متعارف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کرناٹک میں بھی دودھ پیداوار کو زیادہ اہمیت دی جا ئے،جس کے تحت بیلگاوی، وجئے پور،باگل کو ٹ سمیت شمالی کرناٹک میں زیادہ آبپاشی کی سہولت والے علاقوں کے عوام ڈیری فارمنگ کو ترجیح دیں۔ اس موقع پر بھینسوں کے لئے نندنی۔بھینس فیڈس کا اجراء ریاستی وزیر برائے مویشی پالن پرابھو چوہان نے کیا۔اس موقع پر کے ایم ایف کے صدر بال چندر جارکی ہولی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت فی لیٹر دودھ کے لئے تائیدی قیمت میں 6روپئے کا اضافہ کرے اور شیر بھاگیہ اسکیم کے تحت اسکول بچوں کے لئے دودھ پاؤڈر کی بجائے ٹیٹرا پیک میں دودھ دیا جا ئے۔


Share: